مہاراشٹرا

یوم صحافت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

ویدیہ۔ نلامندو، مٹھپتی، سونونے کی یاد میں دیے جانے والا ’’ مثالی صحافی ایوارڈ‘‘ کلکرنی، پاٹیل، شیخ، گوساوی کو عزت و احترام کے ساتھ دیا گیا۔

 

صحافی الفاظ کو تول مول کر استعمال کریں : ڈاکٹر شندے۔

سولاپور (اقبال باغبان) : سولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کی جانب سے یوم صحافت بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ سب سے پہلے بال شاستری جامبیکر اور مرحوم رنگا انا و یدیہ کی تصویر پر معززین نے پھولوں کا ہار ڈالا ۔ ایوارڈ کمیٹی کے ایوب احمد نلامندو نے اردو کے استقبالیہ اشعار پڑھ کر حاضرین کا خیرمقدم کیا۔ سیکرٹری پروفیسر پی ۔پی ۔کلکرنی نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے صحافیوں کی تنظیم کی رپورٹ پیش کی۔ صدر اشوک ماٹھپتی اور معاون سیکرٹری ابو بکر نلامندو نے تمام معززین کا شال، بکے مومنٹو دے کر استقبال کیا۔

بعدازاں سنچارکار مرحوم رنگا انا ویدیہ کی یاد میں روزنامہ سوراجییہ کے نائب ایڈیٹر پرشوتم کلکرنی کو اور’’قاصدکار‘‘ مرحوم عبد ا لطیف نلامندو کے نام سے منسوب ایوارڈ روزنامہ لوک مت کے نائب مدیر اپا پاٹیل کو، بارشی کے سینئر ایڈیٹر مرحوم بابوراو ماٹھپتی کی یاد میں مہاراشٹر ٹائمز کے آن لائن رپورٹر عرفان شیخ کو اور مرحوم ماروتی سونونے کی یاد میں سنچار کے ماڈھا نمائندے اور سینئر صحافی پرمود گوساوی کو دیا گیا۔
تمام معززین کی موجودگی میں ضلعی اطلاعاتی افسر سنیل سون ٹکے، سولاپور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار ڈاکٹر شیو اجی شندے اور ایوارڈ کمیٹی کے ایوب نلامندو ۔ سکریٹری پی ۔ پی کلکرنی کی موجودگی میں رنگا آنا ویدیہ سبھا گر ہ میں اعزازات، پانچ ہزار روپے نقد، ٹرافی اور کتابیں پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی گئی۔

سولاپور یونیورسٹی کے ڈاکٹر شیو جی شندے نے تمام صحافیوں کو يوم صحافت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا، سب کو اپنے اخبار میں اچھے خیالات پیش کرنا چاہیے۔ الفاظ میں بڑی طاقت ہوتی ہے اس لیے الفاظ کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے ۔تبھی معاشرے کی اصلاح ہوگی۔ صحافی سماج کی تیسری آنکھ ہوتے ہیں اس لیے ان آنکھوں کا ہمیشہ صاف رہنا ضروری ہے۔
اس موقع پر ضلعی اطلاعاتی افسر سنیل سون ٹکے نے بھی صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بال شاستری جامبیکر کی صاف ستھری صحافت کو اپنانا چاہیے اور صحافیوں کو معاشرتی مسائل اٹھا کر عام لوگوں کو انصاف دلانے کا ایماندار کام کرنا چاہیے۔

اخبار جمہوریت کاچوتھا ستون ہے اس لیے اس کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ اس دوران گہری تحقیق کرنے والے صحافیوںگیش تورراو نے آر۔این۔آئی کی نئی ترتیبوں پر رہنمائی کی۔ یوم صحافت کے موقع پر صحافی وشواناتھ ونکوردے، شری شیل چنچولکر، صداے مہاراشٹر کے مدیر ۔ ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، پرشانت جوشی، جنجا، ناگیش دنت کالے، اقبال باغبان، بالا صاحب واگھموڑے، دیوی داس اتپات، امتياز قاضی، ناگیش کلکرنی، ایڈ۔ کاٹولے، سابقہ میونسپل کونسلر موہینی پتکی، ، دیشرتھ وڈٹلے، ناگیش کلکرنی، پدمادھر کلکرنی، سی اے آنند کروندے، دھننجے کلکرنی، یوگیش تورراو، شوکت قاضی، مظہر الوڑی، و سنت چودھری وغیرہ کا اعزاز کیا گیا اور انہیں تحفے دیے گئے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے سینئر صحافیوں میں پرمود گوساوی اور پرشوتم کلکرنی نے سینئر آں جہانی صحافی رنگا انا ویدیہ، بابوراو جکل، نلامندو، رامیش مہامونی کی پرانی یادوں کو اجاگر کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے کیے گے اعزاز کے لیے شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت پروفیسر دیوی داس اتپات نے کی اور شکریہ سینئر صحافی سبھاش سورنا نے ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!