مہاراشٹرا

ملک کی ترقی میں نیشنل سروس سکیم کا کردار قابل قدر ہے : ڈاکٹر اِقبال تامبولی۔

ویراگ (اِقبال باغبان) : نیشنل سروس اسکیم میں کام کرنے والے رضاکار کل کے قابل اور باشعور شہری ہیں اور وہ ملک کا مستقبل ہیں، نیشنل سروس اسکیم کے ذریعے ہونے والے کام ہی ملک کی ترقی ہیں۔ ملک کی ترقی میں نیشنل سروس سکیم کا کردار قابل قدر ہے۔ یہ بات پونیہ شلوکا اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی کی ہیومینٹیز کے ڈین انچارج پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تامبولی نے کہی۔


وہ ویراگ کے مالیگاؤں میں مسز سوورنلتا گاندھی کالج اور مسز شوبھتائی سوپل جونیئر کالج ویراگ کے مشترکہ طور پر منعقدہ خصوصی شرم سنسکار کیمپ کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل شیخ نے کی۔ مہمان خصوصی کے طورپرپاٹل کالج انگر کے پروفیسر پانڈورنگ شندے موجود تھے۔

اس موقع پر پروفیسر پانڈورنگ شندے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سروس اسکیم اخلاقی اقدار کو ابھارنے اور قائدانہ خصوصیات کو فروغ دینے کا کام کرتی ہے۔ ڈاکٹر شکیل شیخ نے کہا کہ نیشنل سروس سکیم نہ صرف رضاکاروں کی شخصیت کو نکھارتی ہے بلکہ ان کے کام کے ذریعے سماجی بیداری، ماحولیاتی تحفظ، خواتین کو بااختیار بنانے، گاؤں کی بہتری جیسے مختلف کاموں میں بھی مدد ملتی ہے۔

پروگرام کا تعارف ڈاکٹر برونکے نے کیا، نظامت ڈاکٹروی۔ کے۔ پوکلے نے کی اور شکریہ کا کلمہ پروفیسر ایس ۔اے۔جادھاور نے کیا۔ اس موقع پر مالیگاؤں کے نائب سرپنچ نیوروتی گھوڈکے، ضلع پریشد اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین جناب۔ راجپال بھوسارے، ضلع پریشد اسکول مالیگاؤں کے پرنسپل سمبھاجی مہادیو تھونگے، رضاکار، اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!