خادم الحجاج کمیٹی مہاراشٹر کے زیر اہتمام 17؍اپریل کو حج، عمرہ و زیارتِ مدینہ منورہ تربیتی کیمپ

ناندیڑ:4؍اپریل ( پریس ریلیز) خادم الحجاج کمیٹی مہاراشٹر کے زیر اہتمام 8؍ اپریل 2026ءبروز بدھ بوقت صبح دس بجے تا نمازِ عصر تک پاکیزہ فنکشن ہال،حیدرآباد روڈ، نزد اولڈ بریج، ناندیڑمیں عازمین کے لیے حج، عمرہ و زیارتِ مدینہ منورہ تربیتی کیمپ جناب الطاف احمد ثانی صاحب( مدیر اعلیٰ روزنامہ عالمی تحریک، ناندیڑ)کی سرپرستی میں رکھا گیا ہے۔
جس میں بحیثیت ٹرینرز 25؍سالہ تجربہ کار جناب الحاج مرزا عسکراللہ بیگ، اردھاپور اور مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹرینر الحاج محمد مخدوم پاشاہ صاحب عازمین کی تربیت فرمائیں گے۔ تمام عازمین سے مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹرینر الحاج محمد مخدوم پاشاہ صاحب نے گزارش کی ہے کہ اس تربیتی کیمپ میں شرکت فرماکر حج، عمرہ و زیارتِ مدینہ سے متعلق تربیت حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9823743584، 9665827635 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔




