ضلع

عازمین حج کے لیے اضافی ریلوے کوچز کی مانگ

ریزرویشن کنفرم کرنے کا خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کا مطالبہ

ناندیڑ۔ 28ا پریل ( حیدر علی ):ناندیڑ ضلع سے اس سال 600 سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کر یں گے ان میں سے 300 سے زائد عازمین ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے عازمین کی ناندیڑ سے بڑی تعداد 6 اور 7 مئی کو ناندیڑ سےممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ ان عازمین نے ناندیڑ سے ممبئی کے لیے ریلوےریزرویشن کروایا ہے، لیکن ان کے ٹکٹ ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔اسی مسئلے کے حل کے لیے خادم حجاج ٹرسٹ کے ایک وفد نے آج ناندیڑ کے ڈی آر ایم سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔

اس میں کہا گیا کہ6 اور 7 مئی کو ناندیڑ سے روانہ ہونے والی نندی گرام، دیو گیری اور راجیہ رانی ایکسپریس میں سلیپر کلاس کے اضافی ڈبے لگائے جائیں اور اسپیشل کوٹہ کے تحت عازمین کے ٹکٹ کنفرم کیے جائیں۔ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر عازمین کی روانگی کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر سہولتیں دی جائیں تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔اس وفد میں خادم حجاج ٹرسٹ کے صدر عقیل احمد قندہاری، نائب صدر نوید اقبال،محمد ظہیر الدین سر، شیخ معین، محمد اختر ،اقبال سر اور حیدر علی شامل تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!