شہر
انتقالِ پُرملال سابق کارپوریٹر، غلام غوث خان صاحب کا انتقال

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بڑے ہی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سابق کارپوریٹر، ناندیڑ جناب غلام غوث خان صاحب کا آج 13 ستمبر 2026 بروز اتوار، صبح 1:45 بجے انتقال ہوگیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
مرحوم جناب ڈاکٹر مجاہد خان صاحب، جناب مصطفیٰ خان صاحب (ہیڈ ماسٹر، ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن) اور جناب امجد خان (انکم ٹیکس کنسلٹنٹ) کے والد محترم تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے مسجد قریشیہ بارہ امام میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین مکہ مسجد میں عمل میں آئے گی۔
اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔




