وقف امید پورٹل ہیلپ سینٹر کا قیام و افتتاح


تاریخ : 5 نومبر 2025 بروز بدھ جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ وقف املاک کے رجسٹریشن کی سہولت کے پیش نظر آج وقف اُمّید پورٹل ہیلپ سینٹر کا افتتاح جناب محمد اظہرالدین صاحب (رکن شوریٰ، جماعت اسلامی ہند، حلقہ مہاراشٹر) کے بدست عمل میں آیا ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کے امیر مقامی جناب عابد خان صاحب، سیکرٹری ملکی و ملی امور جناب الطاف حسین صاحب، دیگر ذمداران جماعت موجود تھے۔
یہ سینٹر وقف بورڈ کے اُمّید پورٹل سے متعلق عوامی رہنمائی اور عملی مدد فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے مساجد، مدارس، قبرستان، مکاتب، خانقاہیں، درگاہیں امام باڑے اور دیگر اوقافی اداروں کے متولیان کو رجسٹریشن کے مرحلے میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔
یہ مرکز صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک عوام الناس کی خدمت میں مصروف رہے گا۔
جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کی جانب سے تمام سماجی، مذہبی، سیاسی اور فلاحی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ اوقاف رجسٹریشن سے متعلق بیداری لائیں اور بھرپور تعاون کریں، تاکہ ملت کے قیمتی اثاثہ کی حفاظت ہوسکے اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔
مزید تفصیلات کے لیے
دفتر، وقف امید پورٹل ہیلپ سینٹر
آفس جماعت اسلامی ہند،
نزد مسجد عابدین ، نئی آبادی، ناندیڑ




