مہاراشٹرا

سولاپور میں اساتذہ کا باوقار تہنیتی جلسہ اور یادگار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

سورج اور صبر سوشل گروپ کے اشتراک سے 110 اساتذہ کو ”مثالی معلم و معلمہ“ اعزاز سے نوازا گیا

شعرائے کرام کے معیاری کلام نے محفل کو جِلا بخشی؛ ممتاز سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات کی شرکت

سولاپور (نامہ نگار) : سورج سوشل گروپ اور صبر سوشل گروپ کے باہمی اشتراک سے اتوار کے روز شہر میں ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں جہاں قوم کے معماروں کی تعلیمی و تدریسی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے تقریباً 110 اساتذہ کو ٹرافیاں دے کر ”مثالی معلم و معلمہ“ کے اعزاز سے نوازا گیا، وہیں ۔ایک پُراثر اور خوبصورت محفلِ مشاعرہ نے شام کا لطف دوبالا کر دیا۔ تہنیتی نشست میں اعزازات اور اساتذہ کے ناموں کی پیشکش رفیق نلامدو نے نہایت خوبصورت اور سلیقہ مند انداز میں انجام دی۔

تقریب کے دوسرے حصے میں منعقدہ محفلِ مشاعرہ میں معروف شعراء نے شرکت کی اور اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ معروف شاعر آرزو راجستھانی کی صدارت میں مشاعرے کا آغاز ہوا. کلام سنانے والوں میں سراج سولاپوری، ڈاکٹر آصف اقبال، آرزو راجستھانی، اشفاق زید، عرفان کاریگر، وجاہت عبدالستار، شاداں پیتاپوری، گلبرگہ سے مختار احمد دکنی شامل تھے۔ اس موقع پر معروف صحافی چاند اکبر کا خصوصی اعزاز کیا گیا ۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض وجاہت عبدالستار نے نہایت عمدہ اور پُراثر اسلوب میں نبھائے اور اپنی کلام شناسی سے تقریب کو شروع سے آخر تک باندھے رکھا۔ شعراء کو حاضرین کی جانب سے پرجوش داد و تحسین حاصل ہوئی۔

اس پُروقار تقریب میں سیاسی، سماجی اور علمی حلقوں کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں سورج سوشل گروپ کے روحِ رواں حاجی توفیق ہتورے، صبر سوشل گروپ کے شوکت پٹھان، مجلس اتحاد المسلمین کے سولاپور انچارج انور سادات، کونسلر اظہر ہندیکری، اظہر جاگیردار، شعیب چودھری، آصف بابا اڈے والے، عقیلہ بھاگنگری اور واحدہ شیخ شامل تھے۔ اس کے علاوہ کانگریس رہنما ریاض ہنڈیکری، واحد بیجاپورے، ایڈووکیٹ سراج شیخ، الیاس شیخ، پروفیسر نسیمہ پٹھان، پرنسپل کے۔ ایم۔ جمعدار سمیت شہر کے متعدد معززین نے حاضر ہو کر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور آرگنائزرز کی اس تعمیری و ادبی کاوش کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔رفیق نلابندو نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ حاجی توفیق ہتورے نے سبھی شعراء، اساتذہ اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!