ضلع

میقات 2026 کے لیے منتخب اللہ خان ایس آئی او ناندیڑ کے ضلع صدر منتخب

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) برِاعظم ایشیا کی سب سے بڑی مسلم طلبہ تنظیم ہے، جو گزشتہ 43 برسوں سے ملک بھر میں سماج کی تعمیر و تشکیل کے عظیم مشن میں سرگرمِ عمل ہے۔ تنظیم تعلیمی، فکری اور سماجی میدان میں نوجوانوں کی رہنمائی کا اہم فریضہ انجام دے رہی
ہے۔
سال 2026 کی میقات کے لیے تنظیم کے مقامی ذمہ داران کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس آئی او ضلع ناندیڑ کے ضلعی صدر کی حیثیت سے برادر منتخب اللہ خان کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ منتخب اللہ خان نے B.Tech کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ تنظیمی و سماجی میدان میں سرگرم کردار کے لیے جانے جاتے ہیں۔
اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نو منتخب ضلعی صدر کو استقامت، اخلاص اور بصیرت عطا فرمائے اور ان کے ذریعے ضلع ناندیڑ کی سطح پر سماج میں مثبت اور نمایاں تبدیلی کا کام لے۔ آمین۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!