ایجوکشن

ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر ۱۲ حیدر باغ کے چار طلبہ و طالبات نے اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

ناندیڑ: ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر ۱۲، حیدر باغ کے چہارم جماعت کے چار طلبہ و طالبات نے اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکالرشپ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ طلبہ و طالبات کی اس کامیابی پر اسکول میں خوشی اور مسرت کا ماحول پایا جا رہا ہے۔

اسکالرشپ حاصل کرنے والے کامیاب طلبہ و طالبات میں *محمد احمد محمد فیروز، صفیہ بیگم محمد صادق، فرحین بیگم معراج انصاری اور عائشہ صدیقہ عبدالوہاب* شامل ہیں۔ ان طلبہ و طالبات نے اپنی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعے یہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس *راجہ پٹیل عبدالمطلب (پٹیل سر)* نے کامیاب طلبہ و طالبات کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا اور کہا کہ طلبہ کی کامیابی میں ان کی محنت کے ساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کی رہنمائی کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسکول کے تمام اساتذہ *مہجبین بیگم،نکھت پروین اور معظم خان* نے بھی کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی دعا کی۔

کامیاب طلبہ و طالبات کے والدین نے بھی اپنے بچوں کی اس شاندار کامیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور اسکول کے صدر مدرس و تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

اسکول کے چہارم جماعت کے چار طلبہ و طالبات کا اسکالرشپ حاصل کرنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے والدین، اساتذہ اور پورے اسکول کے لیے باعثِ فخر ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!