العزیز جونیر کالج ناندیڑ میں 12ویں جماعت کے شاندار نتائج کے بعد 11ویں جماعت (آرٹس، کامرس، سائنس) میں آن لائن داخلے کا آغاز

ناندیڑ، 21 مئی 2025:العزیز جونیر کالج، ناندیڑ نے 12ویں جماعت میں بہترین تعلیمی نتائج حاصل کیے ہیں، جس پر ادارے کے اساتذہ، طلبہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے العزیز جونیر کالج میں اب 11ویں جماعت (آرٹس، کامرس، سائنس) میں آن لائن داخلوں کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔
کالج انتظامیہ نے تمام طلبہ اور والدین (سرپرست حضرات) سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے بچوں کا داخلہ یقینی بنائیں تاکہ انہیں اعلیٰ معیار کی تعلیم، منظم رہنمائی، اور ایک روشن مستقبل کی ضمانت دی جا سکے۔
داخلہ فارم حاصل کرنے کا پتہ: العزیز جونیر کالج گلمور آئس کریم، فرسٹ فلور، MSEB آفس کے سامنے، مال ٹیکڑ ی روڈ، ڈیگلورناکہ، ناندیڑ۔
مزید معلومات اور داخلے کے لیے جلد از جلد ادارے سے رابطہ کریں۔
العزیز جونیر کالج – معیاری تعلیم کی پہچان۔