شہر

گھرکول یوجنا کے لیے رجسٹرڈ جی پی قبول کی جائے : شمیم عبداللہ

ناندیڑ:مرکزی حکومت نے پی ایم وائے گھر کول اسکیم مرحلہ -2 شروع کیا ہے اس میں نئے شرائط کے تحت گھر کی رجسٹری لازمی بتائی گئی ہے۔ ناندیڑ شہر میں گھرکول کا فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست داخل کرتے وقت رجسٹری مانگی جارہی ہے ۔ کئی افراد کے پاس ان کے پلاٹ یا گھر کی صرف پائور آف اٹارنی یعنی رجسٹرڈ جی پی ہوتی ہے۔

اس کے سبب کئی لوگ گھرکول اسکیم سے محروم رہ سکتے ہیں اس بات کومد نظر رکھتے ہوئے سابق ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ نے آج میونسپل کمشنر سے ملاقات کر کے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا اور کہا کے جن درخواست گذاروں کے پاس رجسٹرڈ پائو ر آف اٹارنی یعنی جی پی موجود ہے ان کے فارم بھی قبول کر کے منظور کئے جائیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سابق کارپوریٹر محمد ناصر، عبدالطیف و دیگر موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!