شہر

ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے 81 وارڈز میں سے 41 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص

وارڈ نمبر 20 میں سب سے زیادہ 5 نشستیں – ڈاکٹر مہیشکمار دوئیفوڑے کی موجودگی میں قرعہ اندازی مکمل

 

ناندیڑ (نمائندہ): واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن (ناندیڑ-واگھالا منپا) کے آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر وارڈ وار ریزرویشن (قرعہ اندازی) کا اعلان آج کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 81 نشستوں میں سے 41 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ قرعہ اندازی ڈاکٹر شنکرراؤ چوہان پریشہ گرہ میں ایک بچے کے ہاتھوں چٹھی کے ذریع عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر مہیشکمار دوئیفوڑے، ایڈیشنل کمشنر گِریش قدم، ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو اور الیکشن وارڈ انچارج نیتن گاڑھوے موجود تھے۔ نیتن گاڑھوے نے تمام ریزرویشن کی تفصیل عوام کے سامنے پیش کی۔

2011 کی مردم شماری کے مطابق ناندیڑ-واگھالا میونسپل کارپوریشن کی کل آبادی 5 لاکھ 50 ہزار 439 ہے۔ رواں انتخابات میں 20 وارڈز سے کل 81 کارپوریٹر منتخب کیے جائیں گے، جن میں سے 41 نشستیں خواتین اور 40 نشستیں مردوں کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔

ان میں وارڈ نمبر 20 میں سب سے زیادہ 5 نمائندے منتخب ہوں گے، جب کہ باقی 19 وارڈز سے 4 نمائندے منتخب کیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی کے مطابق شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب، پسماندہ طبقات اور جنرل زمرے کے درمیان مساوی ریزرویشن رکھا گیا ہے۔ یہ عمل ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انجام دیا گیا۔

تقریب کے دوران سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں میں اپنے وارڈ کے ریزرویشن کو لے کر زبردست تجسس دیکھا گیا۔ کئی وارڈز خواتین کے لیے مخصوص ہونے سے خواتین لیڈروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ بعض مرد کارکنوں میں ناراضی اور مایوسی کا ماحول نظر آیا۔

وارڈ وار ریزرویشن کی جھلک:
وارڈ نمبر 1 تا 19: شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب، پسماندہ اور جنرل زمرے میں مرد و خواتین کے لیے مشترکہ ریزرویشن۔
وارڈ نمبر 20: پانچ نشستیں — شیڈول کاسٹ خاتون، پسماندہ خاتون، پسماندہ مرد، جنرل خاتون اور جنرل مرد۔

ریزروریشن کے اعلان کے ساتھ ہی ناندیڑ میونسپل انتخابات کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کے لیے جوڑ توڑ شروع ہو گئی ہے، اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ خواتین امیدوار بلدیاتی میدان میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!