محسن خان ایوب خان کی وارڈ نمبر 11 میں اوپن جائنٹس سے میدان میں آنے کے خواہاں

وارڈ نمبر 11 میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، جہاں معروف سماجی شخصیت کے فرزند محسن خان ایوب خان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا باقاعدہ اظہار کیا ہے۔ محسن خان اوپن جائنٹس کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں اور انہیں اپنے محلے کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
محسن خان کے والد، ایوب خان، علاقے میں ایک مشہور و معروف سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے برسوں تک بلا تفریق عوامی خدمت انجام دی اور ہمیشہ غریب، مجبور اور ضرورت مند افراد کی آواز بنے رہے۔ انہی سماجی خدمات سے متاثر ہو کر محلہ لوگوں نے محسن خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اسی اعتماد اور محبت کے اظہار کے طور پر محلے والوں کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محسن خان کی گل پوشی کی گئی اور انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر آمادہ کیا گیا۔ محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محسن خان میں اپنے والد جیسی سادگی، خلوص اور خدمت کا جذبہ موجود ہے۔
محسن خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے طاقت اور ٹکٹ ملتا ہے تو وہ پارٹی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے، اور اگر پارٹیسے ٹکٹ نہ بھی ملا تو وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اترنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
محسن خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر 11 میں خراب سڑکیں، بند نالیاں،ڈرینج لائن اور پینے کے پانی کی قلت جیسے بنیادی مسائل سب سے زیادہ سنگین ہیں۔ کامیابی کی صورت میں وہ ان مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفاف ترقی، ایماندار قیادت اور بلا تفریق خدمت ہی ان کا مقصد ہے،
اور وہ ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہ کران کے دکھ سکھ میں شریک ہوں گے۔
علاقے کے عوام کو امید ہے کہ اگر محسن خان منتخب ہوتے ہیں تو وارڈ نمبر 11 میں ترقی کی ایک نئی شروعات ہوگی۔




