اسلامی
سات سالہ فلیشا رائفہ خان کا پہلا روزہ

شہر کی کمسن بچی فلیشا رائفہ خان دختر عرفان علی خان نے صرف سات سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
گھر کے افراد کے مطابق فلیشا شروع سے ہی دینی معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں اور رمضان المبارک کی آمد پر انہوں نے خود روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ والدین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے انہوں نے مکمل روزہ رکھا۔
افطار کے وقت گھر میں خوشی کا ماحول تھا اور اہلِ خانہ نے فلیشا کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔ والد عرفان علی خان نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ بچپن سے ہی دینی تعلیمات سے وابستہ ہے۔
اہلِ محلہ اور رشتہ داروں نے بھی فلیشا کو اس اہم قدم پر مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔




