ناندیڑ میں عازمینِ حج کے لیے تربیتی نشست کا انعقاد

ناندیڑ: خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے عازمینِ حج کی رہنمائی اور خدمت کے سلسلے میں ایک اہم تربیتی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی گزشتہ 1997ء سے فی سبیل اللہ عازمینِ حج کی مفت خدمت انجام دے رہی ہے اور ہر سال حاجیوں کو حج کے ارکان، سفر اور بعد از حج زندگی سے متعلق رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
کمیٹی کے مطابق حج 2027ء کے فارم شروع ہو چکے ہیں، اسی مناسبت سے تمام نئے عازمینِ حج 2027ء اور حج 2026ء سے واپس آنے والے تمام حاجی صاحبان (مع مستورات) کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے۔
یہ نشست 15 جولائی 2026ء، بروز اتوار صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک انوَر گارڈن فنکشن ہال، ناندیڑ میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پر ممتاز علماء و معزز شخصیات خطاب کریں گے جن میں شیخ محبوب احسن قاسمی، الحاج مفتی اعظم صاحب قاسمی اور الحاج حافظ عقیل احمد صاحب شامل ہیں۔
خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کے صدر عبدالرزاق عبدالرؤف نے تمام عازمینِ حج اور واپس آنے والے حاجی صاحبان سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر پروگرام میں شرکت کرکے اس تربیتی نشست سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔




