شہر

نو سالہ محمد یحییٰ کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر

محمد یحییٰ ولد محمد اکبر نے صرف 9 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر گھر والوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ کم عمری کے باوجود محمد یحییٰ نے پورے جذبے اور شوق کے ساتھ روزہ مکمل کیا۔

محمد یحییٰ ملّت نگر کے رہائشی معروف سماجی کارکن سعیدہ باجی ظفر خان کے نواسے ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچپن سے ہی وہ دینی امور میں دلچسپی رکھتے ہیں اور رمضان المبارک کی آمد پر خود روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

افطار کے وقت گھر میں خوشی کا ماحول تھا اور رشتہ داروں نے محمد یحییٰ کو دعاؤں سے نوازا۔ اہلِ محلہ نے بھی اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!