مہاراشٹرا

مسلمان اپنی عملی زندگی سے اسلام کا سچا پیغام عام کریں:مفتی محمد ہارون ندوی

دھولیہ میں جمعیۃ علماء کا عظیم الشان جلسہ سیرت النبیﷺ و اصلاحِ معاشرہ

دھولیہ:جمعیۃ علماء کے زیرِ اہتمام دھولیہ میں ایک عظیم الشان اور تاریخی "جلسہ سیرت النبیﷺ و اصلاحِ معاشرہ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کی صدارت حافظ حفظ الرحمٰن صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب ایاز احمد ایاز نے اپنے منفرد اور شاندار اسلوب میں انجام دیے۔اجلاس کے مقررِ خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد ہارون صاحب ندوی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ، ڈائریکٹر وائرل نیوز لائیو)نے اپنے فکر انگیز اور رقت انگیز خطاب میں مسلمانوں کو سیرتِ نبویؐ پر گامزن ہونے کی سخت تاکید کی۔
مفتی محمد ہارون ندوی نے کہا کہ "مسلمانو! اپنی غلط حرکتوں اور کردار سے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے لائے ہوئے دین کو

بدنام نہ کرو۔ آپؐ کی پیاری تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کر کے دنیا کے سامنے اسلام کا واقعی خوبصورت چہرہ پیش کرو۔”سیرت صرف ایک دن یا مہینے کے لیے نہیں: انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریمؐ ایسی ذات نہیں کہ انہیں صرف کسی ایک خاص دن یا مہینے میں یاد کیا جائے، بلکہ آپؐ کی ذاتِ مبارکہ وہ ہے جنہیں ہر وقت اور ہر لمحہ یاد رکھا جائے اور ان کی ہر سنت کو زندگی کا حصہ بنایا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، نبی کریمؐ کے اخلاق کو اپنا کر ہی دنیا کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو بیدار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شباب کو ہر قسم کے نشے سے پاک رہنا چاہیے اور نشے کے کاروبار میں ملوث افراد کا مکمل سماجی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ تمام مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹیج پر جمعیۃ علماء کے ذمہ داران مولانا شکیل قاسمی، مشتاق صوفی، یوسف عرف پاپا سر، مولانا مبین ملّی، حافظ جمیل، شوّال انصاری، حافظ خالد جلگاؤں اور شہر کی سیاسی سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھی، جمعیۃ علماء کا یہ اِجلاس کافی کامیاب اِجلاس رہا ۔یہ اجلاس کامیابی کی نئ تاریخ رقم کرتے ہوئے اور حاضرین کے قلوب کو بیدار کرتے ہوئے حسنِ اختتام کو پہنچا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!