مراٹھوڑ ا

جمعیۃ العلماء ناندیڑ کے وفد کی جمعیۃ العلماء مہاراشٹر صدر مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی اور مولانا ازہر مدنی سے ملاقات

جالنہ(نامہ نگار) بتاریخ 12 اکتوبر 2026 مطابق ۲۹ ربیع الثانی شہر میں سیرت النبی صلى اللہ علیہ وسلم جلسۂ تقسیم انعامات کے پروگرام کے ضمن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ازہر مدنی ادام اللہ فیوضہھم اور جمعیۃ العلماء مہاراشٹر صدر حضرت مولانا محمد حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ سے ناندیڑ جمعیۃ العلماء ضلع صدر حافظ عبد الحفیظ صاحب کی قیادت میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا، ملاقات کے ایجنڈے پر ناندیڑ شہر صدر قاضی محمد رفیق صاحب نے تمہیدی گفتگو فرمائی، حالات حاضرہ پر سنجیدہ گفتگو ہوئی،

مختلف مسائل اور موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جمعیۃ العلماء مہاراشٹر صدر محترم نے مؤثر طریقۂ کار کی رہنمائی فرمائی ہے، اور محتاط پہلوؤں پر عمل کرنے کی تاکید فرمائی، جمعیۃ العلماء ناندیڑ کی جانب سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر صدر مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کو شہر ناندیڑ کے لئے مدعو کیاگیا، اور صدر محترم نے مثبت جواب عنایت فرمایا،اس موقع پر جمعیۃ العلماء مہاراشٹر ناظم تنظیم

مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی،خازن جمعیۃ العلماء مہاراشٹر مولانا محمد اشتیاق صاحب، جمعیۃ العلماء مہاراشٹر نائب صدر قاری عبدالرشید صاحب اور مراٹھواڑہ صدر مفتی مرزا کلیم بیگ صاحب ،خازن جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ مولانا عیسی خان کاشفی، جمعیۃ علماء ضلع صدر جالنہ مولانا محمد نصر اللہ صاحب ندوی ،جمعیۃ العلماء ضلع ناندیڑ نائب صدر مفتی محمد رضوان صاحب فلاحی موجود تھیں،

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!