شہر
معروف تاجر پاشا بھائی نیشنل جنرل اسٹور، دیگلور ناکہ ناندیڑ کے فرزند ابرار احمد رشتۂ ازدواج سے منسلک

ناندیڑ کے معروف تاجر پاشا بھائی نیشنل جنرل اسٹور والے کے فرزند ابرار احمد، ساکن دیگلور ناکہ ناندیڑ، کا رشتۂ ازدواج محترمہ ناظرین سلطانہ، دخترِ حاجی علی صاحب، ساکن رتنالی، ضلع دھرم آباد کے ساتھ 6 نومبر 2026ء کو نہایت خوشگوار ماحول میں نکاح انجام پایا۔
اس مسرت بھرے موقع پر7 نومبر کو انور گارڈن میں شاندار ولیمہ ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، تجارتی شخصیات کے علاوہ دوست و احباب اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نوشہ ابرار احمد اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خوشی و مسرت کا ماحول دیکھنے میں آیا اور تمام مہمانوں نے شرکت کرتے ہوئے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔
اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کی زندگی کو محبت، خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے معمور فرمائے۔ آمین۔





