مراٹھوڑ ا

لاتور میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی بڑی جیت۔۔ بی جے پی کو 22 اور راشٹروادی اجیت پوار کو صرف 1 سیٹ پر ہی اکتفا۔

70 نشستوں میں سے 15 مسلم امیدوار کامیاب۔۔

لاتور (محمد مسلم کبیر) لاتور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس کو 42 اور اس کی حلیف ونچت بہوجن پارٹی کو 5 نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ بی جے پی کو 22 اور راشٹروادی کانگریس اجیت پوار کو صرف ایک نشست پر ہی اکتفا کرنا پڑا ۔ لاتور میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کی جانب سے مقامی رکن اسمبلی امیت ولاس راؤ دیشمکھ نے تشہیری مہم میں حصہ لیا۔ بی جے پی کی تشہیری مہم میں وزیر اعلی

دیویندر فڈنویس ، ریاستی صدر رویندر چوہان،نصف درجن سے زائد ریاستی وزراء نے حصہ لیا اور مختلف تیقنات کی خیرات بانٹی۔ اسی طرح نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے بی جے پی الائنس میں شریک نہ ہو کے اپنے بل بوتے پر انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اُتارے اور تشہیری مہم میں بذات خود اور اُن کے وزیر اور اراکین اسمبلی کو جوڑے رکھا تھا۔مگر بی جے پی اور اجیت پوار کی امیت ولاس راؤ دیشمکھ کے سامنے شکست کا منہ

دیکھنا پڑا ۔ یہاں شندے شیوسینا، ٹھاکرے شیوسینا، مجلس اتحاد المسلمین ،راشٹروادی شرد پوار اور دیگر پارٹیوں کا کھاتہ بھی کھل نہ سکا۔
لاتور میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کو 70 رکنی کارپوریشن میں 42 اور اس کی الائنس ونچیت بہوجن پارٹی کو 5 نشستیں حاصل ہوئیں اور اپنی حکومت کے قیام کا مقصد پورا ہوا۔ واضح رہے کہ ان انتخابات میں 15 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!