آشا بھوسلے کی یاد میں "ابھی نہ جاو چھوڑ کے۔۔۔” سُریلی تقریب کا شاندار انعقاد۔
محمد ایاز کا 'سورانجلی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سولاپور(اِقبال باغبان) : مہاراشٹر حکومت کے اقلیتی محکمہ، ضلع کلکٹر آفس ،سولاپور ‘اردو گھر اور ‘بھارتیہ کلا پرسار اکیڈمی کے زیر اہتمام آنجہانی پدم وبھوشن آشا بھوسلے کی یاد میں ‘سورانجلی ایک میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ گلوکار محمد ایاز اور گلوکارہ آستھا لوہارے نے مشہور گیت "ابھی نہ جاو چھوڑ کے۔۔۔” گا کر سامعین دل جیت لیا یہ پروگرام ہتما سمرتی مندر سولاپور میں پیش کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز منجوشا گڈگل کے تعارفی خطاب سے ہوا، انہوں نے تقریب کی کارروائی کا خاکہ پیش کیا۔ تقریب کا باقاعدہ افتتاح سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے، میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر رتویک جےکر، لائنز کلب کے گورنر ایم ۔کے۔ پاٹل، معروف فزیشن ڈاکٹر ملند جوشی، گلوکار محمد ایاز ، آستھا لوہارے، اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس اشونی پاٹل، سمیت معزز شخصیات کے دست مبارک سے شمع روشن کرکے کیا گیا۔ اس موقع پراردو گھر کے کارگزار ناظم ساحر ندف اور اردو گھرثقافتی کمیٹی کے ا راکین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، محمود نواز، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، ڈاکٹر آصف اقبال ، عبدالمجید شیخ ، شعیب بلولخان ، موجود تھے۔
ہتاتما سمرتی مندر میں منعقدہ پروگرام کے دوران سامعین نے اپنے موبائل فون پر ٹارچ لائٹوں سے پنڈال کو روشن کرکے "ابھی نہ جاؤ چھوڑکر، یہ دل ابھی بھرا نہیں…” نغمے پر آشا بھوسلے کو دلی خراج عقیدت پیشکی۔ بعدازاں شاندار گانوں کی ایک سیریز پیش کی گئی جس میں "اشاروں… اشاروں میں دل دینے والے…” ، "دیوانہ ہوا بادل… ساون گھٹا کی گھٹا…” وغیرہ نغمے پیش کیے گئے جسے سامعین نے دل کھول کر داد دی۔
اس تقریب میں موسیقی اویناش انعامدار (موسیقی ترتیب)، ساحر نداف، گلوکار بھاگیہ شری چوہان، اور ڈاکٹر نیلروہت پائیکے کا تعاون شامل رہا۔ پروگرام کی نظامت منجوشا گڈگل نے کی۔ محمد ایاز نے ضلع کلکٹر کارتکین اور سب ڈویژنل آفیسر سداشیو پڈادونے کا شکریہ ادا کیا۔




