جمعیۃعلماءسانگلی(ارشدمدنی) کےاجلاسمنتظمہمیںمفتیحفیظاللہحفیظقاسمیکیآمداورپُرمغزخطاب

سانگلی 21؍ اگست
جمعیۃ علماء ایک ممتاز، باوقار اور فعال دینی و ملی تنظیم ہے، جو ملتِ اسلامیہ کی ہمہ جہت رہنمائی، دینی و تہذیبی اقدار کے تحفظ اور معاشرتی اصلاح کے عظیم مشن پر مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ موجودہ نازک اور پُرآشوب حالات میں ایسی منظم، سنجیدہ اور بصیرت افروز تحریکوں کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے، کیونکہ یہی ادارے ملت کے اتحاد، فکری بیداری اور مثبت سمت کے حقیقی علمبردار ہوتے ہیں۔صدر محترم اور نائب امیر شریعت مہاراشٹرحضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی حفظہ اللہ کی ہدایت کے مطابق جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے سانگلی کا ایک اہم اور بامقصد دورہ کیا، جہاں مقامی شہری جمعیت کے ذمہ داران کے ساتھ ایک سنجیدہ، تعمیری اور نتیجہ خیز نشست منعقد ہوئی۔
اس نشست میں تنظیمی استحکام، باہمی روابط کے فروغ اور آئندہ کے مؤثر منصوبۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر بمقام مسجد حمزہ 50فٹی روڈ نزد گادی کارخانہ سانگلی ۔میں ایک عمومی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں جمعیت علماء ہند سانگلی کے تمام یونٹوں کے صدور،جنرل سیکریٹری،نظماء، مجلس منتظمہ کے اراکین اور شہر سانگلی و اطراف کے معزز علماء کرام، آئمۂ کرام ومشہور ومعروف سماجی کارکنان وشخصیات سمیت دیگر معزز ذمہ داران شریک رہے۔اور اس میں عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
پروگرام کا آغاز قاری توفیق صاحب میرج کی پر اثر تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد مولانا محمد علی خان نےبارگاہ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا بعدہ اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے پر مغز فصیح و بلیغ انداز میں خطاب فرمایا جس میں حضرت والا نے جمعیت علماء ہند اور اسکے اکابرین کی تاریخ اور کارناموں کو بیلیغ انداز میں پیش کیا جس سے حاضرین بہت متاثر ہوئے گویا حضرت نے مختصر وقت میں سمندر کو کوزے میں سمو دیا اسی طرح حضرت والا نے جمعیت علماء کے صدور،ذمہ داران واراکین کو فعال ہوکر جمعیت علماء کے کام و پیام کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی اور قومی یک جہتی کے پروگرام
کو بروئے کار لانے پر زور دیا اس اجلاس کی صدارت صدر جمعیت حافظ محمد علی ملا نے فرمائی اور نظامت کا فریضہ جنرل سیکریٹری مولانا صدر عالم قاسمی نے انجام دیا ۔ رات 11:گیارہ بجے مہمان خصوصی کی دعا پر بحسن وخوبی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
اہم نکاتِ مذاکرہ: مرکزی و صوبائی سرگرمیوں کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل:12 جولائی کو ممبئی میں منعقدہ مجلسِ منتظمہ کے اجلاس کی جامع روداد پیش کی گئی، جس میں اہم فیصلوں اور آئندہ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا گیا۔ اور 29 اگست ممبئی کے اہم اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے عملی تیاریوں پر زور دیا گیا۔
علاقائی و ملی مسائل پر سنجیدہ گفتگو:مقامی سطح پر درپیش سماجی و ملی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے باہمی اتحاد، مضبوط تعاون اور منظم جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یہ دورہ تنظیمی ہم آہنگی کو فروغ دینے، روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مستقبل کے لیے مؤثر و مضبوط منصوبہ بندی کرنے کے حوالے سے نہایت کامیاب اور مفید ثابت ہوا۔




