ایجوکشن
عالیہ صدیقہ اور زنیرہ میر کی دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی ۔

کنوٹ :08؍مئی (اکرم چوہان) دسویں جماعت کے نتائج آج ظاہر کر دیے گۓ ہیں , آرنی (ضلع یوتمحل) شہر کے بابا کمبل پوش اردو ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ عالیہ صدیقہ ساجد ملنس نے دسویں جماعت میں % 75 مارکس حاصل کر نمایاں کامیابی حاصل کی وہیں 500 کے منجملہ379 مارکس حاصل کرنے گھر والوں کا نام روشن کیا ہے،انکی اس کامیابی پر دوست،احباب ،رشتےداروں نے مبارکباد دی۔

وائی (تعلقہ ماہور) شہر کے ضلع پریشد ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ زنیرہ میر اِمتیاز علی نے دسویں جماعت میں %85 مارکس حاصل کر نمایاں کامیابی حاصل کی وہیں 500 کے منجملہ 428 مارکس حاصل کرنے گھر والوں کا نام روشن کیا ہے،اِس طالبہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں 92 اور اگریزی کے 89 مارکس حاصل کیے انکی اس کامیابی پر دوست،احباب ،رشتےداروں نے مبارکباد دی۔



