مضامین

مذہبی شعائر کا سیاسی استعمال اور فکری ارتداد کا خطرہ

حالیہ برسوں میں اور خصوصاً اس سال امبیڈکر جینتی جیسے مواقع پر مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت ایک قابلِ غور رجحان بن چکا ہے۔ کچھ دانشوران جو میلاد النبی کے سخت خلاف ہیں اُنہیں بھی سوشل میڈیا پر بابا کے برتھ ڈے کے اسٹیٹس اور پوسٹ کرتے دیکھا گیا ہے، جلسوں میں شرکت کرنا، بابا کے برتھ ڈے اسٹیٹس لگانا اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بظاہر سماجی ہم آہنگی اور سیاسی بیداری کی علامت قرار دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ کچھ ایسے پہلو بھی سامنے آئے ہیں جو سنجیدہ تنقید اور اصلاح کے متقاضی ہیں۔

خالص مذہبی نعروں کا استعمال ایک سوالیہ نشان ہے،
“جئے بھیم” جیسے نعرے کے ساتھ “تکبیر” جیسے خالص مذہبی نعرے کو بلند کرنا ایک اہم سوال کو جنم دیتا ہے: کیا یہ محض حکمتِ عملی ہے یا دینی شعائر کی غیر محتاط آمیزش؟ “تکبیر” کوئی عام نعرہ نہیں بلکہ ایک مقدس دینی شعار ہے، جو مسلمانوں کی عقیدتی شناخت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسے کسی بھی سیاسی یا غیر مذہبی تناظر میں استعمال کرنا اس کی معنویت کو کمزور کر سکتا ہے۔ جب مذہبی نعروں کو وقتی سیاسی فائدے یا ہجوم کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تو اس سے دین کی سنجیدگی اور وقار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

یہاں اصلاح کی ضرورت ہے: مسلم قیادت کو چاہیے کہ وہ مذہبی شعائر کو سیاست کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرے۔ دین کو وقتی مفادات کے تابع کرنا دراصل ایک خطرناک رجحان ہے، جو آہستہ آہستہ فکری بگاڑ (فکری ارتداد) کی طرف لے جا سکتا ہے۔

نئے اور پرانے مسلم سیاست دانوں اور سماجی قائدین پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی صحیح رہنمائی کریں۔ مذہبی نعروں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا وقتی طور پر مفید لگ سکتا ہے، لیکن طویل مدت میں یہ دینی شعور کو کمزور کر دیتا ہے۔
اسی طرح مسلم نوجوان جو اس طرح کے جلوسوں میں مجرہ کرنے پُہنچ جاتے ہیں اُنہیں بھی چاہیے کہ وہ ہر عمل کو محض اکثریت کی بنیاد پر قبول نہ کریں بلکہ شرعی حدود کو بھی یاد رکھیں۔ اگر ہم نے دین اور دنیا کے درمیان حدِ فاصل کو برقرار نہ رکھا، تو یہ ہمیں ایک ایسے فکری بحران کی طرف لے جا سکتا ہے جہاں حق اور باطل میں تمیز مشکل ہو جائے گی۔

سید عمران ناندیڑ

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!