مہاراشٹرا

فاروق سید مدیر ماہنامہ گل بوٹے شولاپور کی رحلت پرتعزیتی نظم

آہ..! فاروق تیرا جوشِ جنوں
شانِ اُردو کی بقا تیرا فسوں

کتنا بے لوث تھا عمل تیرا
کتنا مصروف ہر اک پل تیرا

عزم و ہمت میں توٗ ہمالہ تھا
کام مشکل بھی کر گزرتا تھا

کتنے بچّوں کے دل مہک اُٹھّے
تیری تصویر جیسے گُل بوٗٹے

توٗ دعائیں کہ صد ہزار لئے
اُردوٗ میلے کا توٗ وقار لئے

تیرا موقف معیارِ تعلیمی
ہو دلوں میں بہارِ تعلیمی

اہلِ اُردوٗ کو ناز ہے تجھ پر
نو نہالوں کی سوچ کا محور

وقف ہی وقف تھی حیات تیری
اور اُردوٗ تھی کائنات تیری

کتنی جاذب تھی شخصیت تیری
سب پہ روشن تھی اہمیت تیری

اہلِ بمبئی نے کی وہ قدر تیری
تازہ ذہنوں میں تیری قدر رہی

ہر عمل تیرا اک جواب رہا
توٗ کہ حامئِ انقلاب رہا

اک فضائے وفا ہوئی منسوب
تجھ سے اُردوٗ زباں ہوئی منسوٗب

نام تیرا ہے چارسوٗ مشہور
ناز کرتی ہے خاکِ شولاپور

جاری یوں بھی تو رہنمائی ہے
تیری اک اک ادا مثالی ہے

تجھ سے راضی رسول ہو جائے
رحمتوں کا نزوٗل ہو جائے

میر افضل شولاپور
19، مئی 2026
9271385074

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!