مہاراشٹرا

ہارون بندوق والا کا انتقال

سولاپور(اِقبال باغبان) : کیمپ اردو ہائی اسکول، سولاپور کے سابق صدر مدرس ہارون بندوق والا (عمر 59سال ) آج اچانک دوپہر 3 بجے اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
مرحوم نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور مخلص انسان تھے۔ وہ کل ہند اردو ادبی کانفرنس سمیت مختلف سماجی اداروں سے وابستہ رہے۔ ان کے انتقال سے تعلیمی، ادبی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مرحوم کی اہلیہ سوشل اردو اسکول، سولاپور میں معاون معلمہ ہیں۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!